ام عثمان کے قلم سے الھدٰی پبلی کیشنز کی جانب سے شائع کردہ یہ کتاب، خواتین کے مخصوص مسائل سے متعلق نہایت مفید اور جامع تصنیف ہے جس میں تمام مسائل کے بارے میں قرآن و سنت سے راہ نمائی لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طبی نقطۂ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے ممکنہ احوال کو نہایت آسان زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ ہرموضوع کے آخر میں قاری کی سہولت کے لیے سوال و جواب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ بہت عرصہ سے لوگ اس موضوع پر ایک جامع اور مستند کتاب کی تلاش میں تھے۔ امید ہے کہ اس کتاب کے ذریعے ایسے تمام افراد کی وہ تمام الجھنیں ختم ہو جائیں گی جن کی وجہ سے وہ طہارت و عبادات کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار رہتے ہیں۔ الله تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے آمین
Author | Umm-e-Usman |
Language | Urdu |
Product Type | Books |
Publisher | AlHuda Publications |
Reviews
There are no reviews yet.