الہدی پبلیکیشنز نے سکولوں، مدارس اور تعلیمی اداروں کے لیے ناظرہ اور ترجمۂ قرآن پڑھنے (پڑھانے) کے کام میں معاون پارے چھپوائے ہیں
الہدی پبلیکیشنز والے پارے سکول کے بچوں کی ضروریات اور ذہنی سطح کو مد نظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں
یہ پارے کم وزن، کم خرچ اور چھوٹے سائز میں ہیں
ان ميں دیا گیا ترجمہ عام فہم ہے
لفظی ترجمے کا جملہ بنانا آسان ہے
اردو ترجمہ عربی عبارت کے قریب تر ہے
پرانی اور مشکل اردو استعمال نہیں کی گئی
عربی گرامر سیکھے بغير بھی یہ ترجمہ بآسانی یاد کیا جا سکتا ہے
ہر لفظ اور اسکا ترجمہ الگ الگ خانوں میں دیا گیا ہے
عربی عبارت خوشخط اور فونٹ خوبصورت ہے جس سے پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے
ان پاروں میں ”لرن قرآن” ایپ کا
QR Code
دیا ہوا ہے، جس کے ذریعے ترجمہ و تفسیر مزید آسانی سے سیکھی جا سکتی ہے
یہ پارے مستحق طلبہ میں مفت تقسیم کے لیے ادارے سے مفت بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں
اس پیغام کو اپنے علاقے کے سکولز /تعلیمی اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین، بک سٹورز، ڈسٹریبیوٹرز کے ساتھ شیئر کیجیئے، اور
صدقۂ جاریہ کمایئے!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
سات چیزیں ایسی ہیں جن کا اجر بندے کی موت اور اس کے قبر میں پہنچ جانے کے بعد بھی جاری رہتا ہے: کسی کو علم سکھا دیا، یا نہر بنوا دی یا کنواں کھدوا دیا، یا کھجور کا درخت لگا دیا، یا مسجد بنوا دی، یا کسی کو مصحف (قرآن) کا وارث بنا گیا یا پیچھے ایسا بیٹا چھوڑا جو اس کی موت کے بعد اس کے لئے مغفرت طلب کرتا رہے [رواہ بیہقی و دیلمی]
اللہ سبحانہ و تعالٰی سب کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
جزاك الله خيرا كثيرا
Author | Not Available |
Language | Arabic, Urdu |
Product Type | Book |
Publisher | Non-AlHuda Publications |
Reviews
There are no reviews yet.