Shaitan Ki Chaloon say Kaisay Bacha Jaye | شیطان کی چالوں سے کیسےبچا جائے

Rs. 320.00

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: 04021584 Categories: ,

کتاب “شیطان کی چالوں سے کیسےبچا جائے؟” عربی تصنیف “كيف تنجو من مكائد الشيطان؟” کا اردو ترجمہ ہے جو الھدی پبلی کشنز نےشائع کیا ہے۔

اس کتاب میں شیطان کی چالوں اور اس کے حیلوں سے بچنے اور ایمان پر ثابت قدم رہنے کے مختلف اور کارآمد طریقے بتائے گئے ہیں۔

اس کتاب کو استاذہ فرحت ہاشمی صاحبہ نے الہدی کی طالبات کو باقاعدہ پڑھایا بھی ہے۔

اس کتاب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کا ایک صفحہ عربی زبان میں ہے تو بالمقابل دوسرا صفحہ اردو ترجمہ کے ساتھ ہے۔ عربی زبان کو سیکھنے سے شغف رکھنے والے افراد اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں قاری اگر عربی زبان سے ناواقف بھی ہو تو صرف ترجمہ سے بھی خوب فیض یاب ہو سکتا ہے لیکن جو لوگ عربی زبان سے کسی حد تک واقف ہیں، تو وہ اصل متن کے ساتھ پڑھ کر زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

اس کتاب میں شیطان کی چالوں سے متعلق اکیس اہم موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ شیطان کون ہے، اور وہ مسلمانوں کے خلاف کس قسم کی چالیں اور حیلے اپناتا ہے؟

اس کتاب کو پڑھ کر قاری نہ صرف شیطان کی چالوں اور مکاریوں سے واقف ہو جاتا ہے بلکہ ان سے بچنے کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے ایمان کو بچانے میں بھی کامیاب ہو سکتا ہے۔

اس کتاب میں بہت ہلکے پھلکے انداز میں روز مرہ کے کاموں میں شیطان کی چالوں سے بچتے ہوئے ذکر الہی اور استغفار کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

دور حاضر میں جب کہ ہر طرف شیطانی فتنے اور اسکی چالیں نئی نسل کو اپنے گھیرے میں لینے کے درپے ہیں یہ کتاب ان فتنوں اور حیلوں سے نکلنے کی نہ صرف آگہی دیتی ہے بلکہ ان شیطانی حربوں کے خلاف جدوجہد پر آمادہ کرتی ہے۔

اس وقت اس کتاب کا پڑھنا ہر خاص و عام صاحب ایمان و عقل کےلئے ضروری ہے بلکہ اس کی تدریس مدارس و جامعات میں بھی لازم کرائی جائے  تاکہ ہماری نئی نسل شیطان کی چالوں کو جان کر ان سےمحفوظ رہ سکے

 

Author Dr. Idrees Zubair
Language Arabic, Urdu
Product Type Books
Publisher AlHuda Publications
Weight 0.2200 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Shaitan Ki Chaloon say Kaisay Bacha Jaye | شیطان کی چالوں سے کیسےبچا جائے”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart
PKR Pakistani rupee