حمد و ثنا
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ حَمۡدًا کَثِیرًاطَیِّبًامُبَارَکًافِیہِ،وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَاوَنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ-عَلَیہِ أَفۡضَلُ الصَّلَاۃِ وَأَتِمُّ التَّسۡلِیمَ،وَ بَعدَ
اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنا نہ صرف عبادت ہے بلکہ بندے کا اپنے رب سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ جب انسان اللہ رب العالمین کے احسانات کو محسوس کرتا ہے تو اس کا دل شکر سے لبریز ہو جاتاہے اور بے ساختہ اس کی زبان سے الحمد للہ کی پکا ر جا ری ہو جاتی ہے۔
الھدی پبلی کیشنز نے کتاب “حمدو ثنا” میں مختلف مصادر سے حمدیہ کلمات کو جمع کیا ہے ۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ نے اپنے دروس کی ابتدا میں ان کلمات کو بیان کیا ہے۔ ان کو جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر لوگ بھی ان خوب صورت الفاظ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کر سکیں۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ و ہ ہمیں اپنی عظمت و جلال کے مطابق حمد و ثناکرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔