Shahr-o-Ramazan 2nd Edition Urdu
تعارف شہر رمضان
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ
“رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے سراسر ہدایت ہے، (سورۃ البقرۃ: 185)
ایک سچا مسلمان پورا سال رمضان المبارک کی آمد کا انتظار کرتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ رحمت، مغفرت، تقویٰ اور قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا عظیم ترین مہینہ ہے۔ اسی لیے شعبان کو رمضان کی تیاری کا مہینہ قرار دیا گیا، تاکہ بندہ اپنے دل، اعمال اور نیت کو اس بابرکت موسمِ عبادت کے لیے تیار کر سکے۔ لیکن رمضان کی حقیقی برکتیں اسی وقت حاصل ہوتی ہیں جب ہماری عبادات، دعائیں، روزے اور تمام اعمال *قرآن و سنت کے مطابق* ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں وہی عمل مقبول ہے جو اخلاص اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ہو۔
اسی ضرورت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے *الہدیٰ پبلی کیشنز* نے شھر رمضان کے نام سے ایک جامع اور مستند کتاب شائع کی ہے،تاکہ شعبان سے رمضان تک ہر مسلمان کو مستند، آسان اور عملی رہنمائی میسر آئے، وہ اپنی عبادات کو سنت کے مطابق بہتر بنا سکے، قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرے، اور اس مبارک مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکے۔
*ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے امت کے لیے نفع بخش بنائے، اور ہمیں شعبان کی بہترین تیاری، رمضان کی صحیح قدر، قرآن سے مضبوط تعلق اور اپنی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔*
ذریعے لاکھوں افراد تک دین کی تعلیم پہنچائی جا رہی ہے۔
| Author | Anonymous |
| Language | Urdu |
| Product Type | Books |
| Publisher | Al-Huda Publications |




