📖*قرآن — اللہ سے جڑنے کی مضبوط ترین رسی*
رسول اللہ ﷺ نے قرآنِ مجید کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
*كِتَابُ اللَّهِ هُوَ حَبْلُ اللَّهِ الْمَمْدُودُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ*
“اللہ کی کتاب ہی اللہ کی وہ رسی ہے جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی ہے۔”
یہ وہ رسی ہے جو انسان کو اس کے رب سے جوڑتی ہے، اسے گمراہی سے بچاتی ہے اور زندگی کے ہر موڑ پر ہدایت کا راستہ دکھاتی ہے۔ اسی لیے قرآن سے جڑنا دراصل اپنے رب سے جڑنا ہے۔
اسی عظیم مقصد کے تحت *الہدیٰ پبلیکیشنز* نے قرآنِ مجید کا یہ خوبصورت نسخہ شائع کیا ہے، جو *وزارتِ اسلامی امور و دعوت و ارشاد کے زیرِ نگرانی، مجمع الملک فہد لطباعة المصحف الشريف، مدینہ منورہ* کی اجازت سے شائع کیا گیا ہے۔
ماشاءاللہ، اس مصحف کی ظاہری خوبصورتی بھی دل کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اس کے اندرونی صفحات کی ترتیب، خوبصورت فونٹ، رنگوں کا حسین امتزاج اور نفیس اندازِ طباعت اسے مزید دلکش بناتا ہے۔ یہ صرف ایک خوبصورت مصحف نہیں، بلکہ *قرآن سے محبت اور اسے عام کرنے کی ایک خوبصورت کوشش* ہے۔
الہدیٰ کا مشن بھی یہی ہے:
*Quran in Every Hand, in Every Heart*
*قرآن ہر ہاتھ میں، قرآن ہر دل میں*
اسی عزم کے ساتھ قرآنِ مجید کو خوبصورت، آسان اور قابلِ رسائی انداز میں لوگوں تک پہنچانے کی یہ کاوش پیش کی گئی ہے۔
*اللہ تعالیٰ اس مصحف کو بے شمار گھروں تک پہنچنے، دلوں کو قرآن سے جوڑنے، زندگیوں کو بدلنے اور آخرت کے لیے صدقۂ جاریہ بننے کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔*






