Language | Urdu, Arabic |
Product Type | Books |
Akhlaq Hamalat al Qur’an | اخلاق حملۃ القرآن
Rs. 310.00
امام ابو بکر محمد بن الحسین الآجریؒ کہتے ہیں
“حاملین قرآن کوا یسے بلند و بہترین آداب و اخلاق اپنانے چاہیے کہ تمام لوگوں سے ممتاز ہو جائے”۔
حاملین قرآن کو عام طور پر تلاوت قرآن اور درس و تدریس کے لئے جن آداب و اخلاق سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے کتاب اخلاق حملةِ القرآن میں ان کو بہترین طریقے پربیان کیا گیا ہے.
اخلاق حملةِ القرآن، امام ابو بکر محمد بن الحسین الآجریؒ کی ایک جامع اور خوبصورت کتاب ہے۔ قرآن کریم کے طلبہ اور عوام الناس کے استفادہ کے لئے الھدٰی پبلی کیشنز نے ”مختصر اخلاق حملة القرآن” کو اردو ترجمہ کے ساتھ شائع کیاہے۔ یہ کتاب الھدٰی انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے مختلف کورسز کے نصاب کا حصہ ہے۔ اس کتاب پر استاذہ محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے آڈیو لیکچرز الھدٰی انٹرنیشنل کی ایپ پر موجود ہیں جن کو سمجھنے کے لئے اس کتاب سے مدد لینا انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ اللہ تعالی سے التجا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے ہر حامل قرآن کے لیے فائدہ مند بنائے۔